ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد

پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر : احمد زنیر چیمہ
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میںقومی ہیروز بنے لاہور پولیس کے مہمانِ خصوصی۔ورلڈ سنوکر چیمپئین 2024 محمد آصف'سابق ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمدہو ئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم یاسین،ریزرو انسپکٹر لائن بابراشرف انصا ری ،انچارج سپورٹس انسپکٹر مسعودالرحمن بھی موجود تھے قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا'پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںقومی ہیرو محمدآصف نے حال ہی میں 2024 ورلڈ سنوکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا3 بار ہاکی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے سابق اولمپئین شہباز سنئیر بھی مہمان خصوصی تھے۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ قومی ہیرو ورلڈ چیمپئین سنوکر محمد آصف نے پولیس لائن میں سنوکرکے نئے سنوکر کلب کا افتتاح کیا۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے  پنجاب پولیس کا بہت اچھا اقدام ہے۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیاقومی ہیروز نے لاہور پولیس کی محبتوں اور پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا۔سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے کہا کہ ملک و قوم کی سربلندی کیلئے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہراتے رہیں گے۔سنوکر ٹورنامنٹس۔سنوکر کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اورکھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔