ملک انور، ارشد محمود، اویس ، فیصل اور فیاض سے نقدی اورتاش کے پتے برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنیوالے 7ملزمان کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی اور تاش کے پتے برآمد کر لئے پولیس کے مطابق ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ رانا قادر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنیوالے 7ملزمان ملک انور ارشد محمود اویس عثمان احمد فیصل اور فیاض کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔