پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی : خصوصی افراد کیلئے پبلک سیفٹی ایپ سیشن

پبلک سیفٹی ایپ کے فیچرز کا   براہِ راست عملی مظاہرہ ، استعمال کا طریقہ بتایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی افراد کے لیے پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاآگاہی سیشن میں مختلف فلاحی اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد اور بچوں نے شرکت کی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے خصوصی شرکت کی خصوصی سیشن میں سیف سٹی کی جانب سے پبلک سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی پبلک سیفٹی ایپ کے فیچرز کا براہِ راست عملی مظاہرہ کرکے شرکاء کو اس کے استعمال کا طریقہ بتایا گیاایپ میں عام شہریوں سمیت خصوصی افراد کے تحفظ اور فوری رسپانس کی جدید سہولیات شامل ہیں ایپلیکیشن کی مدد سے نابینا افراد فون ہلا کر یا 'ایمرجنسی' بول کر فوری مدد حاصل کر سکتے ہیںقوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کیلئے ویڈیو کال اور سائن لینگوئج چیٹ کی سہولت دستیاب ہے مرگی اور ذہنی معذوری کے مریضوں کے لیے فال ڈیٹیکشن اور خودکار الرٹ فیچرز شامل ہیں سیف ستی کی یہ ایپ خصوصی افراد کے لیے اصل معنوں میں تحفظ اور سہولت کی ضامن ہیسیشن میں شریک خصوصی افراد نے سیف سٹیز اتھارٹی کی کاوش کو سراہا