لاہور ( کرائم رپورٹر)یونائینڈ نیشن(یو این) ویمن پاکستان کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹرمحمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصرفیروز نے وفد کوپاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،چائلڈ سیفٹی سنٹر سمیت دیگر شعبوں کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ 15ایمرجنسی ہیلپ لائن سسٹم کے جدید فیچرز اور ا?رٹیفیشل انٹیلی جنس کے جدید نظام بارے بھی بتایا گیا۔