لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا اعلان کردہ ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی و یمن ہاسٹل8ماہ میں تعمیر کر دیا گیا۔ وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا 3 منزلہ ہوسٹل پر تعمیراتی کام ماہ مئی میں شروع کیا گیا،ہاسٹل میں2 سو خاتون ملازمین قیام کر سکتی ہیں، منصوبہ پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئی،بلڈنگ پر مستقبل میں مزید تین منزلیں تعمیر کی جا سکتی ہیں۔