لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال 2024کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق سال بھر میں خواتین نے 2 لاکھ 35 ہزار 65 کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی۔خواتین کی شکایات پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے26 ہزار581 ایف آئی آرز درج کروائیں۔ 4 لاکھ 15 ہزار خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کی، 3ہزار124 خواتین نے 15 کے ذریعے رابطہ کیا۔خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ریسکیو 1122 سے 3 ہزار سے زائد مرتبہ مدد حاصل کی۔ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے موٹرویز کی1ہزار145،ہائی وے پٹرولنگ537 اور سائبر کرائم کی 9 ہزار 320 بار مدد طلب کی۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں 27ہزار 712سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔چائلڈ سیفٹی سنٹر نے مختلف جرائم کی 5ہزار 125ایف آئی آرز درج کرائیں۔ 9ہزار 972کیسز میں گمشدہ اور ملنے والے بچوں اور 3 ہزار 273 بچوں کے اغوا ء ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔