ہنجروال اور ستوکتلہ سے گاڑیاں , ساندہ شادباغ اور شاہدرہ ٹٓڑن سے موٹرسائیکلیں چوری،اچھرہ میں افتخار سے1لاکھ ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں نعیم سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، رآے ونڈ روڈ میں ضیا سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، لوٓرمال میں عبدالرحمان سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں شہباز سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں افتخار سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ہنجروال اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ ساندہ شادباغ اور شاہدرہ ٹٓڑن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔