لاہور پو لیس چوروں،ڈاکوں کو نکیل نہ ڈال سکی

 شہریوں سے لاکھوں زیورات موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا،پولیس تماشائی،مقدمات تک محدود
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مانگا منڈی میں وارث سے1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,بادامی باغ میں ظہور سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں سعید سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون, ریس کورس میں فرخ سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, شالیمار میں سکندر سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.برکی اور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ گرین ٹاون اور موچی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔