لاہور پولیس چوروں،ڈاکووں کا نکیل نہ ڈال سکی

 شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں انوار سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں نسیم سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شفیقآباد میں یعقوب سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں اعجاز سے  1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں منیب سے1لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. جنوبی چھاونی اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ اچھرہ اور رنگ محل سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔