سی سی ڈی کا خوف بھی ڈاکووں،چوروں کو نکیل نہ ڈال سکا

 شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لوئرمال سے گاڑیاں ، مغل پورہ موچی گیٹ اور ڈیفنس بی سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کا خوف بھی ڈاکووں،چوروں کو نکیل نہ ڈال  سکا۔شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ٹبی سٹی میں خاور سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں افضال سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں نیاز سے1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاون میں دانیال سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں مہرالدین سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لوئرمال اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ موچی گیٹ اور ڈیفنس بی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔