شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذ
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق را?ے ونڈ میں مبشر سے1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں قیصر سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون, نیوانارکلی میں افتخار سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,ٹبی سٹی میں ماجد سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون,شیراکوٹ میں عامر سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبا?ل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹاون اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ اچھرہ اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔