دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف مہم

لاہور(نیٹ نیوز) سموگ کا مقابلہ، پنجاب حکومت کا جامع ایکشن پلان عوام کے تحفظ کیلئے تیارہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی ہے ،ڈی سی لاہور اورسی ٹی او کی زیر صدارت سموگ کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مربوط مرحلہ وار لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا،تمام متعلقہ محکموں کوسموگ کے کنٹرول کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری ہیں۔سموگ کے خاتمے کیلئے 43 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل ،24گھنٹے متحرک رہیں گے،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر بھر میں سموگ کنٹرول اقدامات کی نگرانی کرینگی۔سموگ کنٹرول کارروائیوں کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ڈیش بورڈقائم  کیا جائے گا۔سی ٹی اوآفس،ڈی سی آفس میں مسلسل نگرانی کیلئیڈیجیٹل مانیٹرنگ ڈیش بورڈقائم کیا جائے گا۔ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی صنعتی یونٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیاگیا۔سی ٹی او اطہر وحید تعمیراتی سائٹس پرسموگ ایس اوپیزپرعملدرآمدسختی سییقینی بنایاجائیگا،ٹریفک پولیس شہرمیں دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف مہم چلائے گی۔ایل ڈبلیو ایم سی کو کوڑا کرکٹ اور ٹھوس فضلہ فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی ہے۔ کوڑے کو آگ لگانے اور صفائی کے دوران گرد اڑانے پر مکمل پابندی ہو گی۔