لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ،انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری ہے۔ترجمان کے مطابق قومی شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ماحولیاتی معیارپرپورااترنیوالی گاڑیوں پر چیکنگ کیبعدماحول دوست سٹیکرزلگائے جا رہے۔ اس حوالے سیڈی آئی جی موٹروے سید فرید علی نے ڈائریکٹر انوائرنمنٹ پروٹیکشن سیبھی ملاقات کی۔ڈی آئی جی سید فرید علی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے موٹروے پولیس اقدامات کرے گی ڈی آئی جی سید فرید علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں کا معائنہ کروائیں، ماحول دوست بنائیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی چیکنگ مہم جاری رہے گی۔