کل سے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی گاڑیاں شہرداخل نہیں ہوسکیں گی،اکٹراطہروحید
لاہور(کرائم رپورٹر)سموگ کی روک تھام کے لئے سی ٹیاولاہورڈاکٹراطہروحیدنے بڑاقدم اٹھا لیاسی ٹی اولاہورڈاکٹراطہروحیدنے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہو فنٹس سرٹیفکیٹ کے بغیرگاڑیوں کاشہرمیں داخلہ ممنوع قراردینے کی ہدایت کر دی۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق یکم اکتوبرسے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی گاڑیاں شہرداخل نہیں ہوسکیں گی،موٹروہیکل آرڈیننس1965کے سیکشن39کے تحت کارروائی ہوگی۔دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں،یکم جنوری سے تاحال دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے 26301 چالان کئے جا چکے ہیں فضائی آلودگی مختلف بیماریوں کوجنم دیتی ہے ،سموگ سے بچاو کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔