زہریلا دھواں چھوڑنیوالی 128 گاڑیاں بند

 زہریلا دھواں جہاں بھی نظر آیا سخت کارروائی ہوگی،، پرچہ بھی کٹے گا، عوام احتیاطی تدابیر جاری رکھیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں ہونے والی اینٹی سموگ مہم کے تحت دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی پڑتال کا گرینڈ ایکشن کیا گیا، جس میں 1250 گاڑیوں کی چیککنگ ہوئی اور 128 کو بند کر دیا گیا۔ مٹی، ریت اور ملبہ لیجانے والی گاڑیوں اور ٹرالیوں کی بھی سخت پڑتال جاری ہے، ای پی اے کی پولیس کے ساتھ مل کر نگرانی کا عمل جاری ہے ، سموگ سے بچاؤ کی تدابیر اور ماحولیاتی قوانیںن پر عملدرآمد کرانے پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی اداروں کو شاباش دی۔سینیئر صوبائی وزیر نے وارننگ دے دی کہ زہریلا دھواں جہاں بھی نظر آیا سخت کارروائی ہوگی، سکول ہو، کارخانہ ہو، دکان ہو یا تعمیراتی مقام، جہاں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی، فوری کارروائی ہوگی، پرچہ بھی کٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام احتیاطی تدابیر جاری رکھیں، ماسک لازمی پہنیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کے داخلی راستوں پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، زیادہ دھواں خارج کرنے، خراب انجن والی گاڑیوں کی پڑتال بھی جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکوارڈز چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔