دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ریکارڈ کارروائیاں

ٹریفک پولیس کے 24 گھنٹوں میں 3153 گاڑیوںکو 63 لاکھ کے جرمانے 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لاہور ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ریکارڈ کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3153 گاڑیوںکو 63 لاکھ کے جرمانے کردئیے، خطرناک حد تک دھوں چھوڑنے پر 1663 موٹرسائیکل سواروں کو جرمانہ جبکہ 536 موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا گیا، بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 119 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 314 وہیکلز کو ای چالاننگ جاری کیے گئے۔