دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن جاری ، سموگ سے پاک ماحول کیلئے واک ،فلیگ مارچ ،سی ٹی او نے خصوصی شرکت کی
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک ہولیس لاھور محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں کی سموگ سے پاک ماحول کیلئے واک اور فلیگ مارچ سی ٹی او لاھور نے خصوصی شرکت کی واک کا مقصد سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ھیاینٹی سموگ واک سنٹر پوائنٹ سے لبرٹی تک ھوئی جہاں سے بعد میں ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کی موٹر سائیکل ریلی اور فلیگ مارچ ھوا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق صاف ھوا ہر شہری کا بنیادی حق ھے تاکہ وہ صحتمند اور توانا زندگی گذار سکے سموگ سے پاک ماحول ہی انسان کو بہتر زندگی فراہم کر سکتا ھے۔ ہم سب کو مل کر اب سمجھنا ھوگا کہ فضائی آلودگی صحت اور زندگی کیلئے کس قدر خطرناک ھے۔ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنانے کیلئے شہریوں کو اپنے اداروں کا ساتھ دینا ھوگاماحول کو سموگ سے پاک کرنے کیلئے ٹریفک پولیس لاھور کا روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن جاری ھے