دریائے ستلج میں کئی ہفوں بعد پانی کا زور ٹوٹ گیا

 گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر بہاو معمول پر آگیا،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، بہاو 4 لاکھ 7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویڑن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔کئی ہفوں بعد دریائے ستلج میں بھی پانی کا زور ٹوٹ گیا، گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاو معمول پر آگیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویڑن لاہور کے مطابق صرف ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب رہ گیا، یہاں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔