دریائے ستلج میں دوبارہ پانی ،دیہات میں سیلابی صورتحال

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر اہل دیہہ شدید مشکلات کا شکار
 گنڈاسنگھ والا تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ83ہزار456کیوسک ریکارڈ
قصور(خصوصی رپورٹ)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر دوبارہ پانی چھوڑے جانے پرملحقہ دیہات میں پھرسیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس سے اہل دیہہ شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، گزشتہ روز گنڈاسنگھ والا تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ83ہزار456کیوسک ، فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح11.10جبکہ کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.80فٹ ریکارڈ کی گئی۔دریائے ستلج میں دوبارہ پانی چھوڑنے پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نیضلع بھر کی چاروں تحصیلوں قصور، پتوکی، کوٹ رادھاکشن اور چونیاں میں نقصانات کے ازالہ کیلئے سروے کاآغاز کر دیا ہے۔