بھارت نے پاکستان کو ہائی کمیشن کے ذریعے م مطلع کر دیا ‘ زمیندارہ بند ٹوٹنے سے بستی کھوکراں متاثر ، لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے، پانی ٹول پلازہ کی جانب بڑھنے لگا‘شیر شاہ بند پر بھی شدید دبا ئو، پانی انتہائی خطرے کا لیول کراس کر گیا
گجرات میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ نے زندگی مفلوج بنا دی‘پنجاب میں سیلاب سے اموات 46 ہو گئیں، 35 لاکھ افراد متاثر ،پنجاب سے ابھی سیلاب کا خطرہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا:ڈی جی پی ڈی ایم اے
نئی دہلی ‘ملتان‘لاہور(آئی این پی )بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے اور پاکستان کو ہائی کمیشن کے ذریعے ممکنہ سیلاب سے مطلع کر دیا۔سیلاب کے باعث ملتان میں شیر شاہ کے علاقے کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، بند ٹوٹنے سے بستی کھوکراں متاثر ہوگئی، لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے، پانی ٹول پلازہ کی جانب بڑھنے لگا۔بلوچستان سے ملتان اور اپر پنجاب جانے والی ٹریفک معطل ہو نے کا خطرہ ہے۔شیر شاہ بند پر بھی شدید دبا ہے، پانی انتہائی خطرے کا لیول کراس کر گیا، اکبر فلڈ بند پر پانی کا دبا برقرار ہے، پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے۔حافظ آباد میں انتظامیہ نے علاقہ خالی کرنے کے اعلانات کیے، ہیڈ قادرآباد کے مقام پر 35 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔جھنگ کے علاقے کھوڑاں باقر میں سیلاب متاثرین نے آمد و رفت کیلئے ٹائر ٹیوب کا استعمال کیا۔بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں، ریسکیو اہلکار محصور افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہا ئومیں تیزی آگئی، فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا، سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔پنجاب میں راوی، ستلج اور چناب میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے کئی شہروں میں ہولناک تباہی مچا دی ، مزید سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے، لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں، گجرات میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ نے زندگی مفلوج بنا دی ،صوبہ میں سیلاب سے اموات 46 ہو گئیں جبکہ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ،3ہزار 944 موضع متاثرہو چکے، ریلیف کیمپس میں 25