ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل حل ہونے لگے

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمیں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے لگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 72 شہریوں کی شکایات سنیں اور شکایات سے متعلقہ ایس ایچ اوز کو بھی بذریعہ ویڈیو لنک احکامات جاری کیے۔ درخواست گزاروں کی شکایات و مسائل بارے ایس ایچ اوز سے استفسار کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ تمام شہری اپنے مسائل کے لیے کھلی کچہری میں بغیر کسی رکاوٹ کے پیش ہو سکتے ہیں۔غیر متعلقہ شکایات پر شہریوں کو درست پلیٹ فارم کی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے بوڑھی ماں کی سگے بیٹے کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کی شکایت موصول ہونے پر فوری طور پر والدین تحفظ ایکٹ کے تحت ایس ایچ او گجر پورہ کو کارروائی کا حکم دیا۔اسی طرح فیصل کامران نے سابقہ شوہر کے تشدد و ہراسگی کی شکار خاتون کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو خاتون کا میڈیکل کروانے اورمقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔لین دین میں فراڈ، دستاویزات کی تصدیق وکارروائی کے لیے ایس ایچ اوز کو 7روز کا وقت دیا۔فیصل کامران نے کہا کہ شہری لین دین معاملات میں قانونی طور پر مضبوط ہوں پولیس آپ کی مدد کرے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بلا تفریق ہر طبقہ کی شکایات سننا میری ترجیحات میں شامل ہے۔شہری کسی بھی جرم کی اطلاع و فوری مدد کیلئے 15پر کال کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کھڑے ہو کر نشست پر بیٹھے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کیے۔