ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

اسگی اور سماجی جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے:فیصل کامران
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ شہریوں نے کھلی کچہری کو فوری انصاف اور قانونی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ قرار دیا اور پولیس کے اس اقدام پر اعتماد کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے وراثتی مقدمات میں شہریوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچانے کے لیے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ کچہری کے دوران ہراسگی، گھریلو تنازعات اور جھگڑوں پر شکایات سامنے آئیں جن پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات دی گئیں۔فیصل کامران نے کہا کہ ہراسگی اور سماجی جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور عوام کو تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو ہدایت دی کہ اگر کسی تھانے میں ان کی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کیا جائے تو براہِ راست آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات نظر انداز کرنے والے ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران کی سخت جوابدہی ہوگی۔