اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شامی صدر احمد الشرع اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔
شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف عالمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی منظر عام پر آنے والی تصویر میں امریکی خاتون اوول بھی صدر ٹرمپ کے ہمراہ نظر آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، مئی میں ہونے والی پہلی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری اہم ملاقات تھی، جسے عالمی سطح پر ایک مثبت سفارتی رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔