امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی اہم ملاقات آج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی اہم ملاقات آج

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی، جس کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی راہیں ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران آئندہ ملاقات کی بھی بات ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر صدر پیوٹن، صدر زیلنسکی اور کچھ یورپی رہنما بھی شریک ہو سکتے ہیں۔امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک جنگ میں 6 یا 7 طیارے گر چکے تھے، اور دونوں ملک جوہری تنازع کی طرف بھی جا سکتے تھے۔ ٹرمپ کے مطابق اس لڑائی میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، لیکن ان کی قیادت میں یہ تنازعہ مؤثر طریقے سے حل کرایا گیا۔