ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، جس دوران سردار تنویر الیاس ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فردِ جرم عائد کرتے ہوئے ان سے الزامات پڑھ کر سنائے تاہم انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غیر قانونی استعمال کیا۔