ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔ سردار تنویر الیاس کی عدالت میں عدم حاضری کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہیں ہوسکیں۔عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔