سردار تنویر الیاس خان کی گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات، ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال

سردار تنویر الیاس خان کی گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات، ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور استحکام پاکستان پارٹی (IPP) آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان، معیشت اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات گورنر پنجاب کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاؤس میں ہوئی، جہاں سردار سلیم حیدر نے سردار تنویر الیاس کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، آزادکشمیر کے سیاسی و سماجی معاملات اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے، جبکہ سردار تنویر الیاس نے بھی ملکی استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور مختلف سیاسی جماعتیں نئے اتحاد اور حکمت عملی پر غور کر رہی ہیں۔