سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس پیش ہوئے۔ عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ذرائع کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیس کی مزید کارروائی میں استغاثہ کے گواہان کے بیانات اور شواہد کی بنیاد پر عدالت فیصلہ کرے گی۔