ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج اہم مقابلہ، جیتنے والی ٹیم فائنل میں

ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج اہم مقابلہ، جیتنے والی ٹیم فائنل میں

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا سنسنی خیز مقابلہ آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، جہاں کامیاب ہونے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فائنل میں پہنچنے کے لیے گرین شرٹس کو ہر صورت میں بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں، جن میں پاکستان نے 14 میں کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش صرف 2 میچز جیت پایا ہے۔ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سلمان علی آغا اور اوپنر صائم ایوب اس وقت اچھی فارم میں نہیں ہیں، جبکہ حسن نواز کے ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل کہا کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور حریف، پاکستان ہی ٹرافی اپنے نام کرے گا۔واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔