ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے اور قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا رکن آج پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم اپنے شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیتا تھا۔