ایشیا کپ سپر فور: پاک بھارت میچ کے لیے اینڈی پائیکرافٹ دوبارہ مقرر، سابق تنازع یاد

ایشیا کپ سپر فور: پاک بھارت میچ کے لیے اینڈی پائیکرافٹ دوبارہ مقرر، سابق تنازع یاد

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ایک بار پھر اینڈی پائیکرافٹ کو میچ ریفری مقرر کر دیا گیا ہے۔

 کرک انفو کے مطابق 21 ستمبر کو ہونے والے میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی ریفری ہوں گے۔اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے منع کر چکے ہیں۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم سے مصافحے کے لیے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی تھی۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹایا جائے، بصورت دیگر ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا۔ یو اے ای کے خلاف میچ سے چند گھنٹوں قبل اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگ لی تھی، جس کے بعد پاکستان نے مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے میچ کھیلا تھا۔