ایشیا کپ 2025 ایکشن سے بھرے سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور شائقین اب میچ کے ٹکٹوں پر دلچسپ پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سپر فور کے انفرادی اور بقیہ پیکج ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں، جہاں سب سے سستا ٹکٹ 75 درہم (تقریباً 5,000 پاکستانی روپے) اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پاک-بھارت میچ کا ٹکٹ 350 درہم (تقریباً 26,000 روپے) میں دستیاب ہے۔28 ستمبر کو فائنل سمیت تمام بقیہ میچوں کے انفرادی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ بلاک بسٹر میچوں کے لیے دو پیکجز بھی پیش کیے گئے ہیں جن کی قیمت 525 درہم (تقریباً 40,000 روپے) ہے۔ پہلے پیکج میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، پاکستان بمقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت شامل ہیں، اور دوسرے پیکج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا اور فائنل شامل ہے۔