مانگا منڈی: بھابھی سے زیادتی کا ملزم جیٹھ گرفتار

مانگا منڈی: بھابھی سے زیادتی کا ملزم جیٹھ گرفتار

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھابھی سے زیادتی کرنے والے جیٹھ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانے میں درخواست دی تھی کہ اس کے جیٹھ نے زیادتی کی کوشش کے بعد فرار ہو کر روپوشی اختیار کر لی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شامکے بھٹیاں سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی ملزم کے بھائی سے تقریباً دو سال قبل ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی اور ٹیم ورک کے ذریعے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔