مانگا منڈی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع ملنے پر ایک اہم کارروائی انجام دی ہے۔
پولیس نے شراب کی فراہمی میں ملوث ایک میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد مسیح اور اس کی بیوی چندہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 120 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کی ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شراب کی ترسیل کو ناکام بنانے پر ایس ایچ او مانگا منڈی آصف فرید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔