مانگا منڈی: ملتان روڈ پر واقع اڈہ 62 ماشاء اللہ برکس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اینٹوں کے بھٹے کی دیوار گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ محمد ستار کے نام سے کی گئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔