لاہور: مانگا منڈی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔
اہلخانہ کے مطابق مقتولہ فرزانہ بی بی کا شوہر اکثر اس پر تشدد کرتا تھا اور اس نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اسے زہر کی گولیاں دے کر قتل کیا۔متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔