چھانگا مانگا میں 15 سالہ طالبہ مبینہ اغوا، زیادتی کی کوشش؛ ملزم فرار

چھانگا مانگا میں 15 سالہ طالبہ مبینہ اغوا، زیادتی کی کوشش؛ ملزم فرار

چھانگا مانگا کے علاقے تھانہ کنگن پور کی حدود میں اسکول جانے والی 15 سالہ طالبہ کائنات ارشد کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر رکشے سے اتار کر اغوا کرلیا گیا۔

مقدمے کے مطابق مسلح ملزم طالبہ کو ایک خالی مکان میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔ طالبہ کی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور سلیمان کو بھی اسلحے کے زور پر دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم ملزم حسنین پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ طالبہ کے والد ارشد جاوید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیس سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔