ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ پر تحفہ دیا، نئی پورشے گاڑی لے آئیں

ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ پر تحفہ دیا، نئی پورشے گاڑی لے آئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا کی سالگرہ پر نئی لگژری کار خرید کر سب کو حیران کر دیا۔

سابق ٹینس آئیکون نہ صرف اپنے کھیلوں میں شاندار کارکردگی بلکہ پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت فیملی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تاہم لوگوں کی توجہ جس چیز نے اپنی جانب مبذول کرائی وہ پیلے رنگ کی پورشے 718 باکسسٹر تھی۔تصویر میں ثانیہ مرزا والد کو ڈرائیو پر لے جاتے ہوئے نظر آئیں۔ ان کے لگژری کار کلیکشن میں پہلے ہی آوڈی اور بی ایم ڈبلیو جیسی گاڑیاں شامل ہیں۔

فروری 2023 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ثانیہ مرزا نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا، جن میں ٹینس اکیڈمی کے قیام اور بزنس و انٹرپرینیورشپ کے پروجیکٹس شامل ہیں۔خیال رہے کہ شعیب ملک کی ذاتی زندگی اور شادیوں کے معاملات ہمیشہ عوام اور میڈیا میں زیرِ بحث رہے۔ ان کی پہلی شادی 2010 میں عائشہ صدیقی سے ختم ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اسی سال ثانیہ مرزا سے شادی کی۔ جنوری 2024 میں دونوں کی علیحدگی ہوئی اور چند ماہ بعد ہی شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی نے سب کو چونکا دیا تھا۔