سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ ’دی نیکسٹ سیٹ‘ کے نام سے ایک نیا پروجیکٹ شروع کر رہی ہیں، جس کا مقصد بھارت میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور ٹینس کے مستقبل کو مضبوط بنانا ہے۔
ثانیہ کے اس پروجیکٹ کے تحت باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھا سکیں۔ ثانیہ مرزا پہلے ہی دبئی اور حیدرآباد میں اپنی ٹینس اکیڈمیز چلا رہی ہیں، ویمنز پریمیئر لیگ میں آر سی بی کی مینٹور ہیں اور 2026 کے آسٹریلین اوپن میں کمنٹری بھی کریں گی۔