ثانیہ مرزا، جو 2023ء میں پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ چکی ہیں، اب مینٹور، ٹی وی پریزینٹر اور پوڈکاسٹ ہوسٹ کے طور پر سرگرم ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی فٹنس اور اسکن کیئر کی روٹین میں کافی تبدیلیاں کی ہیں اور حالیہ انٹرویو میں ان کے راز سامنے آئے ہیں۔
فٹنس روٹین:
دن کا آغاز ثانیہ ہلدی، شہد، لیموں، کلونجی اور ادرک سے بنے قہوے سے کرتی ہیں۔
اس کے بعد چیا سیڈز اور کافی لیتی ہیں اور پھر جم جاتی ہیں۔
اب وہ زیادہ پروٹین والی غذا پر توجہ دیتی ہیں، کیونکہ پہلے کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین دونوں زیادہ ہوتے تھے۔
ناشتہ میں 3 سے 4 انڈے، زیادہ تر سفیدی، کھاتی ہیں۔
دوپہر کے کھانے میں بھی پروٹین کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
فٹنس کے لیے اسٹرینتھ ٹریننگ اور آؤٹ ڈور رننگ کو ترجیح دیتی ہیں، تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے فی الحال پیلاٹس سے وقفہ لیا ہوا ہے۔
اسکن کیئر روٹین:
کورین اسکن کیئر روٹین کی پیروکار ہیں۔
صبح اور رات تقریباً 10 مراحل کی مکمل اسکن کیئر کرتی ہیں۔
موئسچرائزر اور سن اسکرین ان کی روٹین کے مستقل جزو ہیں۔
گزشتہ ایک سال سے ریڈ لائٹ تھراپی استعمال کر رہی ہیں جو جِلد اور بالوں کے لیے مفید ہے۔
ثانیہ مرزا نے واضح کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد صحت اور خوبصورتی کو ترجیح دینا ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے، اور یہ روٹین نہ صرف جسمانی فٹنس بلکہ جِلد کی چمک اور صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔