ثانیہ مرزا اور عدیل ساجن کے درمیان تعلقات کی افواہیں زیرِ گردش

ثانیہ مرزا اور عدیل ساجن کے درمیان تعلقات کی افواہیں زیرِ گردش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے حوالے سے حالیہ دنوں میں کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن میں ان کا نام متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ثانیہ مرزا، جو اس وقت اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں، ان دنوں عدیل ساجن کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عدیل ساجن، جو ایک مشہور ارب پتی تاجر ہیں، ان دنوں ثانیہ مرزا کے دبئی میں واقع ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں۔ تاہم، دونوں نے اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی ہے اور اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔قبل ازیں، ثانیہ مرزا کا نام ان کے شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا، لیکن بعد میں ان افواہوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

عدیل ساجن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھارتی بزنس ٹائیکون رضوان ساجن کے بیٹے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں ایک نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کمپنی پراپرٹی کے کاروبار کے علاوہ ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز جیسے بڑے ایونٹس کو اسپانسر کرتی ہے۔ عدیل ساجن کی مجموعی دولت تقریباً 1.3 بلین ڈالرز ہے اور وہ اپنے پُرتعیش طرز زندگی کے لیے معروف ہیں۔یہ خبریں اس وقت سامنے آئی ہیں جب ثانیہ مرزا کے حوالے سے اس طرح کی افواہیں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں، لیکن فی الحال اس بارے میں دونوں افراد نے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔