محمد شامی کا ثانیہ مرزا سے تعلقات اور شادی کی خبروں پر ردعمل

محمد شامی کا ثانیہ مرزا سے تعلقات اور شادی کی خبروں پر ردعمل

بھارتی کرکٹر محمد شامی نے اپنے اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب شامی سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے کے لیے اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے بنائی گئی جعلی تصاویر پھیلائی گئیں۔انہوں نے کہا، "یہ حیران کن ہے کہ میڈیا نے بھی بغیر تصدیق کے ایسی تصاویر کو بنیاد بنا کر خبریں چلائیں، جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا اور کردار کشی کی گئی۔"شامی نے جعلی خبروں پھیلانے والوں پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کے ذریعے جھوٹ پھیلانے والے درحقیقت ان تمام افراد کے دشمن ہیں جنہیں وہ نشانہ بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں نے بھی شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی اور محمد شامی و حسینہ جہاں کی طلاق ایک ہی ماہ میں ہوئی تھی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔