کراچی(آئی این پی ) کے الیکٹرک نے گیس بحران کی وجہ سے اپنے 2 پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور پلانٹس کی کی بندش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورنگی ٹائو ن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن مستقل طور پر اب بند رہیں گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاوراسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی