اسلام آباد(آن لائن)کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس کنکشن کاٹنے کے معاملے پر حکومت کی درخواست پر آئی ایم ایف نے لچک کا مظاہرہ کر دیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے جنوری کے آخر تک کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی منقطع کرنے کا لکھ کر دے رکھا تھا۔آئی ایم ایف سے کیپیٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی سے متعلق وقت مانگا گیا تھا، پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن نے مختلف آپشنز پر کام شروع کر دیا ہے۔