ایف بی آر کا ودہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) ودہولڈنگ ٹیکس پراسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے  کو چیلنج کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی  کے مطابق ایف بی آر نے کونسل کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا