چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سعودی عرب کا 4روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ اس دورہ میں بین الا قوامی اسلامی یونی ورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کی میٹنگ جا معہ امام محمد بن سعود (ریاض) میں شرکت کی۔ بعد ازاں حرمین شریفین کی زیارت سے مشرف ہوئے اور روضہ رسول ؐپر حاضری کے بعد عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی اور سعودی عرب میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں پاکستان میں موجود سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ام قریٰ یونی ورسٹی اور مدینہ یو نی ورسٹی کے صدور بھی شامل ہیں۔