کسی فرد کا اپنی جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

 مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے،اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام میں اجازت نہیں:علامہ راغب نعیمی 
اسلام آباد(آئی این پی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے  کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق غیر واضح جنس کا ابہام دور کرکے تعین جنس جائز ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ خنثی افراد کیلئے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیاجائے نہ کہ ٹرانسجینڈر کا۔ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جنس کے ازخود تعین ی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔ اسلامی تعلیمات ے مطابق ہر فرد ی جنس پیدائشی طور پر طے شدہ ہوتی ہے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ اپنے باطنی احساسات ی بنیاد پر پیدائشی جنس کے برعکس شناخت بیان شرعی احکام سے متصادم ہے۔ علماء کی رائے کے مطابق ایسے مریض یا پیدائشی طور پر ناقص افراد و گھر سے نکالنا یا ان پر تشدد جائز نہیں۔