کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عزیر بلوچ کے غیر قانونی اسلحہ کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جس کا اعلان 29 اکتوبر کو متوقع ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے بیان دیا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بارود اور گولیاں برآمد ہو چکی ہیں۔ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ 2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔