عزیر جان بلوچ غیر قانونی اسلحہ کی سہولت کاری کے مقدمے سے بری

عزیر جان بلوچ غیر قانونی اسلحہ کی سہولت کاری کے مقدمے سے بری

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں سہولتکاری کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گیگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کر دیا۔

 عدالت نے ریلیز آرڈر جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔وکیل صفائی حیدر فاروق جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ عزیر جان بلوچ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور پولیس ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔پولیس کے چالان کے مطابق ملزم سیفل نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ اس بیان کی بنیاد پر عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مزید معلومات کے مطابق ملزم سے گولا بارود اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں اور یہ مقدمہ 2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔