رات گئے کھارادر میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم عدنان لیاری گینگ وار کا کارندہ نکلا۔
ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق ملزم پر پہلے بھی قتل سمیت متعدد مقدمات درج تھے اور وہ پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ملزم کے قبضے سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:مقدمہ نمبر 38/2022: دفعہ 302/34، تھانہ ماڑی پور
مقدمہ نمبر 164/2025: دفعہ 23(I)A، تھانہ ڈاکس
مقدمہ نمبر 119/2025: دفعہ 394/397/34، تھانہ ڈاکس
مقدمہ نمبر 13/2025: دفعہ 452/354/506B/337A(I)/34، تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ نمبر 190/2026: دفعہ 397/34، تھانہ جمشید کوارٹر
مقدمہ نمبر 97/2026: دفعہ 392/397/34، تھانہ آرام باغ
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔